اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیربرائے ماحولیات سینیٹر مشاہداللہ خان کا استعفیٰ منظورکرلیا۔ذرائع کے مطابق سینیٹر مشاہداللہ خان نے وزیراعظم ہاو ¿س میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو سے متعلق وضاحت پیش کی تاہم وزیر اعظم مطمئن نہیں ہوئے اس موقع پر انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم نواز شریف کو پیش کیا جسے منظورکرلیا گیاواضح رہے کہ مشاہد اللہ خان نے اپنے متنازع انٹرویو میں الزام عائد کیا تھا کہ گزشتہ سال اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام سیاسی و عسکری قیادت کے خلاف سازش تیار کر رہے تھے۔