جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس , دہشت گردوں کے خلاف تمام وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ

datetime 17  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا ہر قیمت پر خاتمہ کریں گے .آپریشن ضرب عضب کو ہر حال میں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گاپیر کو وزیراعظم ہاﺅس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، مشیر قومی سلامتی امورسرتاج عزیز اور طارق فاطمی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی وسیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد سے متعلق بھی آگاہ کیا، اجلاس میں سانحہ اٹک پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائےجائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کا ہر قیمت پر خاتمہ کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام سے متعلق مشاہد اللہ خان کے انٹرویو سے پیدا ہونےوالی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیاجس کے بعد وزیراعظم نے کابینہ ممبران کوغیرذمہ دارانہ بیانات دینے سے روک دیا۔ قبل ازیں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خطے کی سلامتی اور سرحدی سیکیورٹی امور پر بھی بات چیت کی گئی، اس موقع پر سانحہ اٹک پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔وزیراعظم نواز شریف نے پاک افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیاان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کو ہر حال میں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ شجاع خانزادہ اور دیگر شہداءکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گاپاکستان کی حفاظت کیلئے جان قربان کرنے والے پاکستان کے ہیرو ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…