راولپنڈی(نیوزڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل غنیم بن شاہین ال غنیم نے راولپنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کو سراہا