راولپنڈی(نیوزڈیسک)شوال میں پاک فضائیہ کی اہم کامیابی،شوال میں پاک فضائیہ کی کارروائی سے 50دہشتگرد ہلاک جبکہ گولہ وبارود کابھاری مواد بھی تباہ کردیاگیا۔آئی ایس پی آرکے ایک پریس ریلیز کے مطابق پاک فضائیہ نے شوال کے علاقے میں کارروائی کرکے پچاس دہشتگردہلاک کردیئے اوروہاں دہشتگردوں کے زیراستعمال اسلحہ کابھاری مواد بھی تباہ کردیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فضائیہ نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کی ۔