اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی وزیرمشاہد اللہ خان سے استعفی اوربی بی سی کودیئے گئے انٹرویو کی وجوہات پوچھ کروفاقی وزراءاوردیگرپارٹی کے اہم رہنماﺅں کو مشاہداللہ کی طرح بیانا ت دینے سے روک دیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے یہ احکامات اتوارکے روزہونے والے اعلی سطح کے اجلاس میں جاری کئے ۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیرداخلہ چودھری نثار،مشیر سلامتی سرتاج عزیز ،طارق فاطمی اور دیگر سول وعسکری حکام بھی شریک ہیں ۔