اسلام آباد(نیوزڈیسک)جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں پینتیس سال میں پہلی مرتبہ نائن زیرو جا رہا ہوں ، پارلیمنٹ نے جو ذمہ داری سونپی وہ نبھائوں گا ، ایم کیو ایم کی ایوان میں واپسی کے حوالے سے سو فیصد پرامید ہوں۔
کراچی راونگی سے قبل مولانا فضل الرحمان نے ایک نجی ٹی وی چینل سے
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضروری نہیں کہ پہلے نائن زیرو نہیں گیا تو اب بھی نہ جاؤں۔ ایم کیو ایم کو استعفے واپس دلوانے کی ذمہ داری پارلیمنٹ نے بطور امانت سونپی ہے ، پارلیمنٹ، جمہوریت اور نظام کی خاطر ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہوں۔ فضل الرحمان نے کہا کہ ایم کیو ایم کی ایوانوں میں واپسی کے حوالے سے سو فیصد پرامید ہوں ، ایم کیو ایم جو مطالبات رکھے گی ان سے لمحہ بہ لمحہ وزیراعظم کو آگاہ کرتا رہوں گا۔ آئنی ماہرین کے مطابق سپیکر کی جانب سے استعفے منظور ہونے سے پہلے واپس ہو سکتے ہیں ، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ آج شام کو ہی مذاکرات کا پہلا دور کرنا چاہتے ہیں۔ الطاف حسین چاہتے ہیں کہ کراچی آپریشن غیر جانبدارانہ ہو ، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپریشن کرنے والے سیکورٹی ادارے اور رینجرز بھی وزیر اعظم کے ماتحت ہیں
ایم کیوایم کے اسمبلی میں واپس آنے کاسوفیصدیقین ہے ،فضل الرحمان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں