جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

سندھ اور پنجاب کی اکتوبر سے قبل بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت

datetime 17  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن کے اجلاس کے دوران سندھ اور پنجاب کے چیف سیکرٹریز نے اکتوبر سے پہلے صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی۔نجی ٹی ویکے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا محمد خان کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ممبران سمیت پنجاب اور سندھ کے چیف سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں صوبائی حکومتوں نے موقف اختیار کیا کہ سیلاب کے باعث بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار یا تاخیر سے کرانا مجبوری ہے اور انتخابات اکتوبر سے پہلے نہیں کرائے جاسکتے۔چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں سیلاب کے باعث انتخابی عملہ دستیاب نہیں اس لئے انتخابات اکتوبر سے پہلے نہیں کرائے جاسکتے جب کہ چیف سیکرٹری سندھ نے موقف اختیار کیا کہ صوبے میں سیلابی صورتحال ہے اور بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی عملہ انتظامیہ سے لیا گیا ہے جسے بروقت تربیت نہیں دی جاسکی اس کے علاوہ سندھ لوکل گورنمنٹ بل 2015 بھی آخری مراحل میں ہے جس کی منظوری کے بعد انتخابات کے لئے تیار ہوں گے تاہم اکتوبر سے پہلے انتخابات کرانا ناممکن ہے۔ دونوں صوبائی حکومتوں کی جانب سے موقف پیش کئے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے جواب تیار کرلیا جسے کل سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…