اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم نواز شریف سے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے ملاقات کی جس میں ملک کی سکیورٹی صورت حال ،قومی سلامتی کے امور اور آپریشن ضرب سے ہونے والے نتائج پر تبادلہ خیال کیا گیا،ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس مصدیق ملک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کے روز چیئرمین جیفس آف سٹاف جنرل راشد محمود نے یہاں وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے، جنرل راشد نےوزیر اعظم نواز شریف کو آپریشن ضرب عضب میں ہونے والی کامیابوں بارے تفصیلی آگاہ کیا ،ترجمان کے مطابق ملاقات میں فوج کے پیشہ وارانہ امور ،قومی سلامتی ،سکیورٹی صورت حال سمیت اہم امور پر بھی زیر بحث آئے، وزیر اعظم نواز شریف نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کردار کی تعریف کی ہے ،دونوں رہنماﺅں نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کی ملاقات ،آپریشن ضرب عضب جاری رکھنے کا اعادہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں