مظفرآباد(نیوز ڈیسک)لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی حالیہ بلا اشتعال شیلنگ کے نتیجے میں ایک خاتون شہیدجبکہ 8 دیگر افراد زخمی ہوگئے.مقامی حکومت کے ایک افسر نزاکت علی کے مطابق واقعہ نکیال سیکٹر پر پیش آیا جہاں 3 روز سے ہندوستانی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے.خبر رساں ادارے اے ایف پی نے نزاکت علی کے حوالے سے مزید بتایا کہ انڈین فورسز کی فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک 8 افراد زخمی ہوئے،جن میں 5 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں.خیال رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔دسمبر 2013 میں پاکستان اور ہندوستان نے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے 2003 کی پاسداری کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا لیکن اس کے باوجود اس قسم کے واقعات نہیں رک سکے۔