اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس جواد ایس خواجہ نے ایوان صدر میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے 23ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ، چیف جسٹس ناصر الملک مدت ملازمت پوری پونے پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں، ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین نے ان سے حلف لیا، وزیر اعظم ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئر مین سینٹ، وفاقی وزرا ءسمیت سینئر جج صاحبان بھی اس موقع پر موجود تھے ، خیال رہے کہ چیف جس جواد ایس خواجہ 23 دن اس عہدے پر فائز رہنے کے بعد مدت ملازمت کی تکمیل ہونے پر 9ستمبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے ، وہ پاکستان کے سب سے کم عرصے کیلئے چیف جسٹس رہنے والے دوسرے جج ہونگے، ان سے پہلے 3 مئی 1960 کو حلف اٹھانے والے چیف جسٹس محمد شہاب الدین صرف 10 دن کیلئے عہدے پر فائز رہ کر ریٹائرڈ ہوگئے تھے