اسلام آباد (سپیشل رپورٹر )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینٹر پر ویز رشید نے وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزاداہ کے ڈیرے پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمیں اپنے مقصد سے دور نہیں کر سکتے ،دہشت گردوں کیخلاف جاری جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ ملکر ملک کی خاطر اپنی جان قربان کرنے کے لیے تیار ہے ،آخری دہشت گرد کء خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا ۔ان خیلات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز وزیر داخلہ پنجاب کے ڈیرے کے بعد اپنے مذمتی بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ،دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں سے مکمل ہمدری ہے اللہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو صبر جمیل اور زخمیوں کو جلد صحت عطاءفرمائے،سینٹر پرویز رشید نے کہا ہے کے دہشت گرد بزدلانہ کارروائیاں کر کے ہمیں اپنے مقصد سے دور کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں قوم کے حوصلے بلد ہیں اور پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کھبی کامیاب ہو سکتے انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گرد لوگوں کی زندگیا ں چھینے آئے ہیں لیکن انکوں اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،ہمیں پاکستان کو دہشت گردوں کی عفریت سے محفوظ رکھنا ہے اور اسکے لیے ملک سے انکا مکمل خاتمہ ضررری ہے انہوں نے کہا ہے کے آپریشن ضرب عضب میں اہمیں کامیابی مل رہی ہے ،بہت جلد دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ میں پاکستانی قوم کی فتح ہو گی دہشت گردوں کی گردنیں جھکیں گی اور قوم پر چم سربلند ہو گا۔