اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے) اٹک کے علاقے شادی خان گاﺅں میں پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پرخودکش دھماکے میں کرنل (ر) شجاع خانزادہ سمیت 12افرادشہید اور 25افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ریسکیو کر کے ہسپتال منقل کر دیا گیا ہے دھماکے سےعمارت زمین بوس ہو گئی ہے اور ڈیرے کے قریب عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،دیگر افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز اٹک کے علاقے شادی خان گاﺅں میں وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاؑع خانزادہ کے گھر سے منسلک ڈیرے پر اس وقت خود کش دھماکہ کیا گیا ہے جب وہ مقامی افراد کے ایک جرگے کی صدارت کر رہے تھے اور عوام کے مسائل سن رہے تھے کہ اچانک ایک خود کش حملہ آور ڈیرے میں داخل ہوا اور خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے ڈیرے کی چھت زمین بوس ہوگئے ،چھت کے ملبے تلے دب کر کرنل (ر) شجاع خانزادہ سمیت 12افراد موقع پر ہی شہید اور 15 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے بعد مقامی پولیس سمیت،پاک فوج کے کیوک ری ایکشن فورس سمیت دیگر سیکورٹی فورس اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی بڑی تعدا د میں جائے وقوع پہنچ گئی ہیں 1122کی ترجمان دیبا شہناز کے مطابق دھماکے سے ڈیرے کی چھت گر گئی جس کے باعث کئی افراد ملبے تک دب گئے،ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں کی گئیں جو شام تک جاری رہیں۔ ملبے سے کرنل (ر) شجاع خانزادہ سمیت 12افراد کی نعشوں کو نکالا گیا اور ملبے تلے دبے زخمی افراد کو ریسکیو کر کے ہسپتال منقل کیا گیا ، چھت گرنے کے باعث امدادی سرگرمیوں کے لیے فوری طور پر کرین طلب کی گئی ، زخمیوں کو ہسپتال منقل کرنے کئے لئے ہیلی کاپڑ بھی استعمال کیا گیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے واقع کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
شجاع خانزادہ کی سرکاری امور نمٹاتے ہوئے یادگار تصاویر