کوٹلی(نیوزڈیسک) بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں نکیال سیکٹر پر فائرنگ کے تازہ واقعے میں ایک شہری شہید اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوٹلی کے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاؤں کینٹھی کا ایک شہری شہید اور 3 زخمی ہوگئے تاہم پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔
واضح رہے 14 اگست کو بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے نیزہ پیر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس سے ایک خاتون شہید اور 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔
بھارتی فورسز کی نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید، 3 زخمی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں