جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

آرمی چیف غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے وفد کو ملاقات کا موقع دیں، الطاف حسین

datetime 15  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان کی سلامتی وبقاء اور مسلح افوا ج اور ایم کیو ایم کے درمیان پیدا کی گئی غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے ایم کیو ایم کے وفد کو ملاقات کا موقع دیں تو ان کی بڑی مہربانی ہوگی تاکہ مسلح افواج اور ایم کیو ایم کے درمیان جو غلط فہمیاں پیدا کی گئی ہیں انہیں دور کیا جاسکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے آج دیکھا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے چوکا لگایا ہے ، جنرل راحیل شریف !خدا کیلئے انصاف کے معاملے میں بھی ایک ایسا ہی چوکا لگادیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کو یوم آ زادی کے موقع پر جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں 69 ویں جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ عظیم الشان اجتماع کے شرکاء سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جشن آزادی کے اجتماع میں ہزاروں بزرگوں ، خواتین ،نوجوانوں اور بچوں نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں الطاف حسین نے وزیراعظم ، آرمی چیف، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں بشمول پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان کو بھی جشن آزادی کی دلی مبارکباد پیش کی۔ الطاف حسین نے کہا کہ میری گز شتہ تقاریر پر بہت سے لوگوں نے تنقید کی لیکن میں نے نہ کل کوئی سخت بات کہی تھی نہ آج کر رہا ہوں، جو میں نے کل کہا وہی آج کہہ رہا ہوں کہ ظلم و جبرکی حکومت یا حکمراں خواہ وہ سویلین ہوں یا فوجی ہوں میں ان کی حاکمیت ماننے سے انکار کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ میں نے ہمیشہ حقائق بیان کیے ہیں ،اگر میرے ساتھیوں کو پولیس نے گرفتار کیا، سادہ لباس والے اہلکاروں یا رینجرز نے گرفتار کیا تو میں نے جھوٹا الزام یا جھوٹی کہانی نہیں سنائی بلکہ گرفتار کرنے والوں کاہی نام لیا۔ دوسال سے ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن کے دوران کارکنوں کو پکڑ کر انہیں ماورائے عدالت قتل اور لاپتہ کیا جارہا ہے۔ دریں اثناء الطاف حسین نے وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف اور وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اہلکاروں کی سرپرستی میں لانڈھی کے مختلف علاقوں میں قبضہ کا نوٹس لیا جائے۔ الطاف حسین نے پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر میں ایک افسوسناک بات وزیراعظم نواز شریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور ملک بھر کے عوام کے علم میں لانا چاہتا ہوں کہ جب سے ایم کیو ایم نے یہ اعلان کیا ہے کہ ہم اسمبلیوں میں رہیں یا نہ رہیں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منائیں گے، صبح سے ہی لانڈھی کے مختلف علاقوں میں سرکاری اہلکاروں نے ایم کیو ایم کے ذمہ داروں اور کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں، صبح دو کارکنان کو گرفتار کیا گیا جبکہ شام کو جشن آزادی کی تقریب کی تیاری کرنے والے ایم کیو ایم کے سات ذمہ داروں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ الطاف حسین نے وزیر اعظم نوازشریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان اور چیف آف آرمی اسٹاف سے مطالبہ کیا کہ وہ وعدے کے مطابق لانڈھی کے عوام کو ریلیف فراہم کریں اور علاقوں سے جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کا قبضہ ختم کرائیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ پولیس ،رینجرز اور سرکاری اداروں کے ہاتھوں کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، ان کی گرفتاریوں اور لاپتہ کئے جانے کے واقعات اور زیادتیوں کی وجہ سے ہم نے سندھ اسمبلی، قومی اسمبلی اور سینیٹ سے استعفے دیے ، ہمارا معاملہ اقتدار اور کرسی کا نہیں انصاف کاہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار نے حکومت کی جانب سے وعدہ کیا گیا تھا کہ آپریشن کی نگرانی کیلئے ایک مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی جائے گی لیکن وعدے کے باوجود حکومت نے مانیٹرنگ کمیٹی قائم نہیں کی؟ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران ہونے والی زیادتیوں او ر ماور ائے عدالت جو قتل ہوئے ہیں ان کا خون بھی حکمرانوں کی گردن پر ہے۔ الطاف حسین نے عوام سے پھر کہا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ میں آپ کی صحیح قیادت نہیں کر پارہا تو تحریک میں مجھ سے زیادہ باصلاحیت اور پڑھے لکھے افراد موجود ہیں ، آپ ان کو قائد بنالیں، اسٹیبلشمنٹ یہی چاہتی ہے، چوہدری نثار نے بھی یہی کہا کہ ایم کیو ایم سے کوئی شکایت نہیں، معاملہ الطاف حسین کی تقریروں کاہے۔ اگر میرے ہٹنے سے قوم کی جاں بخشی ہوسکتی ہے تومیں ہٹ جاتا ہوں۔ اس پر جناح گراؤنڈ میں موجود ہزاروں افرادنے نہایت جذباتی اندازمیں ’’ مائنس ون ‘‘ فارمولے کو مسترد کردیا۔ الطاف حسین نے کہا کہ میں ان تمام اراکین رابطہ کمیٹی اور شعبہ جات کے ذمہ داروں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے آزمائش کے اس کڑے وقت میں پیٹھ نہیں دکھائی اور ڈٹے رہے ۔میں ان سینیٹرز اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کوبھی سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے جرات و ہمت کے ساتھ استعفے دیکر قوم کا سرفخر سے بلند کیا۔ انہوں نے اسیروں کی قانونی معاونت کرنے والے وکلاء کوبھی زبردست خراج تحسین پیش کیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…