بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

مشاہد اللہ کابرطانوی خبررساں ادارے کوانٹرویو،وزیراعظم نے وضاحت طلب کرلی

datetime 14  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان نے مشاہد اللہ کی جانب سے بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں جو دعوی کیا اس کی تردید کر دی ہے۔ ترجمان کے مطابق جس ٹیپ کا ذکر کیا جا رہا ہے ایسی کسی ٹیپ کا کوئی وجود نہیں۔ میڈیا میں مشاہد اللہ کا بیان اور دعوی سامنے آنے پر وزیراعظم نے فوری طور پر مشاہد اللہ سے اسکی وضاحت طلب کر لی ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے علم میں ایسی کوئی ٹیپ نہیں نہ ہی کوئی ٹیپ کسی کو سنوائی گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ٹیپ کا حقائق سے دور دور تک تعلق نہیں پتہ نہیں مشاہد اللہ نے ایسی باتیں کہاں سے سنیں۔ واضح رہے سینیٹر مشاہد اللہ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں دعوی کیا کہ تحریکِ انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے دوران پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کے اس وقت کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام نے ایک سازش تیار کی تھی جس کے ذریعے وہ ملک پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ اس سازش کا انکشاف اس وقت ہوا جب پاکستان کے سویلین انٹیلی جنس ادارے انٹیلی جنس بیورو نے لیفٹینٹ جنرل ظہیر الاسلام کی ٹیلی فونک گفتگو ٹیپ کی جس میں وہ مختلف لوگوں کو ہدایات دے رہے تھے کہ دھرنے کے دوران کس طرح افراتفری پھیلانی ہے اور وزیراعظم ہاؤس پر قبضہ کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا 28 اگست کی شام وزیر اعظم نواز شریف نے بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے دوران یہ آڈیو ٹیپ انھیں سنائی۔ وفاقی وزیر نے کہا جنرل راحیل شریف یہ ٹیپ سن کر حیران رہ گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…