پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزم کی رہائی،بھارت اورعالمی برادری کادہرامعیارسامنے آگیا،چوہدری نثار

datetime 14  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سمجھوتا ایکسپریس دھماکوں جیسے بد ترین دہشت گردی کے واقعے میں ملوث مرکزی کردار سوامی آسیمنند کی ہندوستان میں رہائی پر بین الاقوامی برادری کی خاموشی لمحہءفکریہ ہے
ہر وقت ممبئی حملوں پر شور مچانے والا ہندوستان اپنے ہی ملک میں دہشت گردوں کو دی جانے والی کھلی آزادی پر کیوں آنکھیں بند کئے ہوئے ہے؟ ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ ہر وقت ممبئی حملوں پر شور مچانے والا ہندوستان اپنے ہی ملک میں دہشت گردوں کو دی جانے والی کھلی آزادی پر کیوں آنکھیں بند کئے ہوئے ہے؟انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ہمہ وقت دہشت گردی پر لیکچر دینے والی عالمی برادری کا دہشت گردی کے اس واقعے کو نظر انداز کرنا بے شمار سوالوں کو جنم دیتا ہے۔وزیرداخلہ نے کہاکہ محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے ہندوستان کو مقدس گائے سمجھتے ہیں جہاں دہشت گردوں کے آزاد پھرنے سے کسی کو کوئی تحفظات نہیں انہوں نے کہاکہ واضح شواہد سامنے آئے ہیں کہ سوامی آسیمنندکو آزاد کرانے کے لئے بھارتی حکومت نے سرکاری گواہان کو گواہی دینے سے منحرف کرایا۔وزیرداخلہ نے کہاکہ 68بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے کو اس طرح آزادی ملنے پر صرف بھارت کا ہی نہیں پوری عالمی برادری کا دہشت گردی کے حوالے سے دوہرا معیار واضح ہو گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…