اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں فوجی عدالتوں کا قیام مشکل فیصلہ تھا لیکن ملک کی خاطر یہ فیصلہ کیا آج کا یوم آزادی امن و امان کے حوالے سے گزشتہ یوم آزادی سے کئی درجے بہتر ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ سانحہپشاور میں ملوث درندوں کا کیفر کردار تک پہنچنا باعث اطمینان ہے۔ دہشتگردوں کو قرار واقعی سزاؤں کا نتیجہ دہشتگردی کے خاتمے کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا قیام مشکل فیصلہ تھا لیکن ملک کی خاطر یہ فیصلہ کیا۔ پارلیمنٹ ، سپریم کورٹ اور عدالتوں نے بھی اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج کا یوم آزادی امن و امان کے حوالے سے گزشتہ یوم آزادی سے کئی درجے بہتر ہے۔





















