بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

اگست سے اگست تک وفاقی حکومت کوچین نہ ملا

datetime 14  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)گزشتہ سال بھی 13اور 14اگست کو ملک کو سیاسی بحران کا سامنا تھا،اس سال بھی ایم کیوایم کے استعفوں کی صورت میں سیاسی بحرانپیدا ہوا ہے،لیکن اس کی شدت کم ہے۔پچھلے سال 13اور 14اگست کی درمیانی رات پاکستان سیاسی تصادم کی انتہا پر تھا۔ عمران خان اور طاہرالقادری نے 14اگست سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا تھا، جس کی تیاریاں 13اگست کی رات ہی سے جاری تھیں۔ اس سال بھی 13اگست کا دن ایک اور سیاسی بحران پر تبصروں کے ساتھ طلوع ہوا۔ یہ بحران ایم کیو ایم کے استعفوں سے شروع ہوا تھا۔ پچھلے سال 14اگست کی صبح حکومت نے دونوں کو لانگ مارچ نکالنے سے روک دیا، لیکن عوامی تحریک کی جانب سے ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کی جانب سے جماعت اسلامی نے مارچ پرامن رہنے کی ضمانت دی اور پھر مارچ لاہور سے جی ٹی روڈ پر رواں دواں ہو گیا۔ آج بھی 14اگست ہے، جوڈیشل کمیشن نے نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے استعفوں کا بحران ختم ہو چکا ہے، مگر اب ایم کیو ایم کے استعفوں کی صورت میں ایک اور بحران جنم لے چکا ہے۔ اس بحران کے ساتھ فی الحال اسٹریٹ پاور کے ذریعے مطالبات منوانے کا کوئی اعلان نہیں کیا۔ پچھلے سال اگست میں شروع ہونے والا بحران کئی مہینے برقرار رہا، دیکھیے یہ نیا بحران کتنے روز برقرار رہے گا۔کیونکہ ایم کیوایم نے بھی جشن آزادی سے دوروزقبل پارلیمنٹ اورسندھ اسمبلی میں استعفے جمع کرادیئے ہیں ۔عمران خان کواسمبلی میں واپس لانے کے ایک سال بعد ایم کیوایم نے مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے لئے ایک نیامحاذکھول دیاہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…