ہری پور(نیوزڈیسک)عمران خان کے حکومت پر تابڑ توڑ حملے،دھرنے کی یاد تازہ کردی،پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف قصور واقعہ کے ملزمان کو نہیں چھوڑے گی .ہر فورم پرآواز اٹھاتے رہیں گے . شریف خاندان اقتدار میں آکر ارب پتی بن گیا. نیب کبھی بھی شریف برادران کو نہیں پکڑےگا
سندھ پولیس کا حال بھی پنجاب پولیس جیسا ہے .چیلنج کرتا ہوں سارے صوبوں کی پولیس کا خیبرپختونخوا پولیس سے موازنہ کرلیں . 16 اگست کو پرانی سوچ سے مقابلہ ہوگا کے پی کے میں سب سے سستی بجلی ہوگی . صوبے میں بدترین لوڈ شیڈنگ پر پرویز خٹک اسلام آباد میں ظلم کیخلاف احتجاج کریں پیر کو انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ پنجاب میں پولیس سے غلط کام کرائے جارہے ہیں .قصور میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پر سر شرم سے جھک گئے ہیں . پولیس نے آج بھی قصور کے گاو ¿ں کا گھیراو ¿ کیا ہوا ہے اور والدین پر صلح کےلئے دباو . ڈالا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ بچوں سے بدفعلی کے واقعات کو زمین کا تنازع قرار دے رہے ہیں .مسلم لیگ (ن) نے پولیس کے ذریعے عوام کو یرغمال بنالیا ہے۔عمران خان نے کہاکہ سندھ پولیس کا حال بھی پنجاب پولیس جیسا ہے، چیلنج کرتا ہوں سارے صوبوں کی پولیس کا خیبرپختونخوا پولیس سے موازنہ کرلیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پختونخوا پولیس نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، صوبے کی پولیس غیرسیاسی ہے جس میں سفارش پر بھرتیاں نہیں ہوتیں .پنجاب میں صوبائی حکومت نے پولیس کو تباہ کردیا اور آج پولیس اہلکار بلدیاتی انتخابات کی ٹکٹیں دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شریف خاندان اقتدار میں آکر ارب پتی بن گیا ہے، نیب کبھی نواز شریف اور شہباز شریف کو نہیں پکڑے گی، یہ لوگ مجرموں کو ٹکٹ دیتے ہیں اوراقتدارمیں آکرمزید پیسے بناتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ملک میں کمزور کی کوئی سننے والا نہیں، ن لیگ نے 25 سال میں 6 بار پنجاب میں حکومت کی، پولیس کو تباہ کرنے میں شریف خاندان کا بڑا کردار ہے، انہوں نے پولیس کو ذاتی ملازم بنالیا ہے، سفارشوں پر بھرتیاں کی گئیں، کئی پولیس والے مجرم ہیں قصور واقعے پر انہوں کپتان نے کہا کہ ان کا سر شرم سے جھک گیا، قصور کی پولیس کہتی ہے یہ تو زمین کا مسئلہ ہے، بدناکری کی ویڈیو بنا کر والدین کو بلیک میل کیا گیا پولیس نے متاثرہ خاندان کو تشدد کا نشانہ بنایا، سمجھوتہ کرنے پر مجبور کیا گیا، تحریک انصاف ایسے معاملات کو چھپنے نہیں دیگی۔عمران خان نے کہا کہ رانا ثنا اللہ واقعے کو زمین کا تنازع قرار دے رہے ہیں، مجھے ان کی منطق سمجھ نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ قصور واقعے میں ملوث ملزمان کو نہیں چھوڑوں گا، تحریک انصاف پارلیمنٹ میں یہ معاملہ اٹھائے گی۔پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ 16 اگست کو پرانی سوچ سے مقابلہ ہوگا، کے پی کے میں سب سے سستی بجلی ہوگی، صوبے میں بدترین لوڈ شیڈنگ پر پرویز خٹک اسلام آباد میں ظلم کیخلاف احتجاج کریں۔انہوںنے کہاکہ ایم کیو ایم اور فضل الرحمان نے اسمبلی میں شور مچایا، ان کے ووٹ سے اسمبلی میں نہیں آئے، متحدہ قومی موومنٹ غدار اور دہشت گرد جماعت ہے
عمران خان کے حکومت پر تابڑ توڑ حملے،دھرنے کی یاد تازہ کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں