ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

قاسم ضیاءکی گرفتاری ،آصف زرداری نے پس پردہ عوامل سے پردہ اٹھادیا

datetime 10  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور سابق صدر پیپلز پارٹی پنجاب قاسم ضیاءکی نیب کی جانب سے گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک کمپنی کے ڈائریکٹر کو سٹاک مارکیٹ میں ہیرپھیر کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اسی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو ہاتھ تک نہیں لگایا گیا۔ اس انداز سے گرفتاری پر سوالات اٹھتے ہیں کہ اس گرفتاری کے پیچھے کون سے مقاصد کارفرما ہیں۔ قاسم ضیاءکا کہنا ہے کہ 2008ءسے وہ نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے متعدد بار پیش ہو چکے ہیں اور انہوں نے اپنا موقف بیان کر دیا ہے اور تمام ذمہ داریاں پوری کر دی ہیں۔ اس وقت قاسم ضیاءکو رات کو ان کے گھر پر دھاوا بول کر گرفتار کرنا ایک سیاسی لیڈر کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ سابق صدر پاکستان نے کہا کہ نیب کو چاہیے کہ وہ اس تاثرکو ختم کرنے کے لئے اپنے موقف کو واضح کرے کہ وہ سیاستدانوں کوسیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنا رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…