ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اب نوازشریف کوبھی ”پروفیسر“ کہاجاسکے گا،جانیئے کیوں؟

datetime 10  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منسک (نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد نواز شریف بیلاروس کے تین روزہ سرکاری دورے پر پہنچے پر شاندار استقبال کیا گیا ,بیلاروس سٹیٹ یونیورسٹی کی تقریب میں بھی شرکت کرینگے جہاں انہیں اعزازی پروفیسر کا ٹائٹل عطا کیا جائےگا، روس بیلا کی مسلح افواج نے سلامی پیش کی , دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے پیر کو وزیراعظم منسک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنے خصوصی طیارے سے نیچے اترے تو ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیااس موقع پر ہوائی اڈے کی عمارت پر پاکستان اور بیلا روس کے پرچم سربلند تھے بیلاروس کے صدر، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے وزیراعظم نوازشریف اور ان کے وفد کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا بیلا روس کی مسلح افواج کے دستے نے سلامی پیش کی دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور دونوں اطراف کی جانب سے اپنے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف ایک دوسرے سے کرایا گیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف بیلا روس کے صدر کے ساتھ خصوصی اور وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔ وہ بیلا روس کے وزیراعظم، کونسل آ ف ری پبلک (ایوان بالا) کے چیئرمین اور ایوان نمائندگان (ایوان زیریں) کے چیئرمین سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم صنعتی یونٹوں کا دورہ کرینگے سابق سوویت یونین کی ریاست بیلا روس خشکی میں گھرا ہوا ملک ہے جس کے ہمسائے میں روس، یوکرائن، پولینڈ، لتھوانیا اور لٹویا واقع ہیں۔ بیلا روس ٹریکٹرز، زرعی صنعتی اور تعمیراتی مشینی آلات، کاروں سمیت میٹلرجی، مکینکل انجینئرنگ کے صنعتی یونٹوں کی بناءپر مشہور ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…