ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حکومت ،پاک فوج اوررینجرز ایم کیوایم کے خلاف نہیں ،چوہدری نثار

datetime 10  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے ایم کیو ایم کو بڑی پیشکش کردی،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم والے الطاف حسین کو سمجھائیں ، جو پالیسی الطاف حسین نے اپنائی ہے معاملات بہت خراب ہو چکے ہیں اب ایم کیو ایم کے معاملات بہتر ہونے میں وقت لگے گا ، رینجرز ، فوج ، حکومت اور ایوان ایم کیو ایم کے خلاف نہیں ، کراچی آپریشن پر تمام جماعتیں متفق تھیں ۔ ایم کیو ایم والے جو اعداد و شمار بتاتے ہیں وہ سراسر غلط اور پراپیگنڈہ ہے کراچی میں آپریشن صرف جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ہے موجودہ حکومت کی پالیسی لاپتہ افراد نہیں ۔ لندن سے بات کرنے والوں پر ایم کیو ایم کا کوئی کنٹرول نہیں ہم ایم کیو ایم سے ہر چیز پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ پیر کو قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کی طرف سے اٹھائے گئے نکتہ اعتراض کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ جو کچھ نائن زیرو سے ملا ہے اس کی جواب طلبی ہونی چاہئے ۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ دو واقعات گڈ مڈ ہو رہے ہیں کراچی کے حالات کی مختلف صورتحال ہے قصور کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے اس میں حکومت اپوزیشن میں کوئی تفریق نہیں ہے اس ایوان کو ضابطے کے مطابق چلنا چاہئے مجھے 30 سال اس ایوان میں ہو گئے ہیں میں حکومتی اور اپوزیشن بنچوں پر بیٹھا ہوں اس ایوان میں ہمیں بار بار کہا جاتا تھا کہ ضابطے کے مطابق بات کریں ۔ کیا خالصتاً ایک صوبائی معاملہ قومی اسمبلی میں تحریک التوا بن سکتا ہے اگر کوئی قرارداد لانا چاہتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ اس پر بات کرنے کا طریقہ کار ضابطے کے مطابق وضع کر لیں ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ ایک خالصتاً امن و امان کے مسئلے کو میڈیا ہائپ دے کر اچھالا جائے ڈاکٹر فاروق ستار اپنے تین ساتھوں کے ساتھ مجھے ملے بہت اچھی بات چیت ہوئی کراچی آپریشن پر سب جماعتیں متفق تھیں کراچی آپریشن ایم کیو ایم کے خلاف نہیں ہے رینجرز ، فوج ، حکومت اور ایوان ایم کیو ایم کے خلاف نہیں ہے جب ایک میٹنگ طے ہوئی تو اس سے قبل ایک تقریر کے ذریعے جو تماشہ لگایا گیا وہ ساری دنیا نے دیکھا۔ انہوںنے کہا کہ خدا کیلئے الطاف حسین کو سمجھائیں کہ ان کا جو طریقہ ہے اس سے چنگاری پھوٹتی ہے اگر اس طرح کا رویہ ہو تو پھر اس ماحول میں بات نہیں ہو سکتی کراچی سے متعلق جو کچھ کہا گیا ہے وہ سراسر غلط اور پراپیگنڈہ ہے ۔ اب حالات کو انہوں نے اس حد تک پہنچا دیا ہے کہ نقصان پورا ہونے میں بھی وقت لگے گا ۔ موجودہ حکومت کی کسی شخص کو لاپتہ کرنے کی پالیسی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کا نائن زیرو جانے کا کوئی پروگرام نہیں تھا مگر وہ جس طرح گئے اور وہاں سے جو کچھ ملا ایوان کو آگاہ کروں گا اور اس پر بھی بات ہونی چاہئے اور جواب طلبی ہونی چاہئے جتنا امن جولائی میں کراچی میں تھا وہ پہلے بھی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب مجھے پتہ چلا کہ پارلیمنٹرینز کیخلاف مقدمات درج ہونے ہیں تو میں نے فوراً ڈی جی رینجرز کو فون کیا کہ پارلیمنٹرینزکیخلاف مکمل تحقیق کے بعد کوئی کارروائی کی جائے اور کسی کو گرفتار نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے ہر چیز پر بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں لندن سے بات کرنیوالوں پر ایم کیو ایم کا کوئی کنٹرول نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب ایم کیو ایم کے معاملات بہتر ہونے میں وقت لگے گا جو پالیسی الطاف حسین نے اپنائی ہے معاملات بہت خراب ہو چکے ہیں۔
۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…