اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد،راولپنڈی سمیت گردونواح میں شدید زلزلہ،عمارتیں لرز اٹھ گئیں،لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل گئے۔تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں سمیت پشاور،مردان ،مالاکنڈ ،سوات ،چکوال ،لیہ ،چکوٹھی،میر پور،مظفرآباد،لالہ موسیٰ،فیصل آباد،ایبٹ آباد،ٹھندیانی و ویگر شہروں میں بعد از دوپہر زلزلے کے خوفناک جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔زلزلے کے جھٹکے بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں بھی محسوس کئے گئے ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.7تھی ۔















































