کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان میں علیحدگی پسند تحریک کے سب سے متحرک گروپ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹراللہ نذر بلوچ کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ، ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی ، نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کی ہلاکت کی تصدیق ابھی تک نہیں ہوسکی اطلاعات ہیں کہ وہ زخمی یا ہلاک ہوئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ اور این ڈی ایس میں ہمارے لوگ ملوث رہے جس سے انہوں نے کاروائیاں کیں ، اب ہمارے لوگ ہمارے ساتھ ہیں ، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوجائے گی ان کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم تنظمیں سوشل میڈیا کو اپنے غلط پراپگنڈہ کیلئے استعمال کر رہی ہیں جسے مانیٹر کیا جا رہاہے















































