کرم ایجنسی سے 10 مزدور اغوا

10  اگست‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی کرم ایجنسی کے علاقے سرکئی میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے 10 مزدوروں کو اغوا کرلیا ہے۔سیکیورٹی اور پولیٹیکل انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح دہشت گردوں نے سرکئی کے علاقے میں ایک پرائمری اسکول پر حملہ کیا اور یومیہ مزدوری پر کام کرنے والے 10 مزدوروں کو اغوا کرلیا۔ذرائع کے مطابق اغواءکیے جانے والے مزدور ایک زیر تعمیر سٹرک کی تکمیل کے لیے کام کررہے تھے اور رات میں سکول میں قیام کیا کرتے تھے۔پولیٹکل انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے اسکول کو تباہ کردیا ہے۔خیال رہے کہ وفاق کے زیر انتظام علاقے فاٹا میں موجود کرم ایجنسی سمیت دیگر ایجنسیوں میں دہشت گردوں کی جانب سے گذشتہ کئی سالوں سے تعلیمی اداروں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔افغانستان سرحد کے قریب ہونے کی وجہ سے یہ علاقے دہشت گردی سے بہت زیادہ متاثر ہیں تاہم گذشتہ سال جون سے ملک بھر میں شروع ہونے والے فوجی آپریشن ’ضرب عضب‘، خیبر ون اور دیگر کے باعث یہاں دہشت گردی میں کافی حد تک کمی کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔حکام کے مطابق ان آپریشنز کے دوران دہشت گردوں کے اہم ٹھکانے ختم کردیئے گئے ہیں جبکہ سینکٹروں دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کیا جاچکا ہے۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…