ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

این ایل سی سکینڈل، ملوث افسران کیخلاف نیب نے چار سال سے کارروائی کیوں نہیں کی ،سپریم کورٹ

datetime 10  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوزڈیسک)سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ این ایل سی سکینڈل میں ملوث سول افسران کیخلاف نیب نے چار سال سے کارروائی کیوں نہیں کی ، نیب بتائے این ایل سی سکینڈل کے حوالے سے جی ایچ کیو کو پہلی چھٹی کب لکھی تھی۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نیب کرپشن کے میگا سکینڈلز سے متعلق کیس کی سماعت کی۔پراسیکیوٹر نیب اکبر تارڑ نے عدالت کو بتایا این ایل سی سکینڈل کے معاملے پر جی ایچ کیو نے اپنی انکوائری مکمل کر لی۔لیفٹننٹ جنرل (ر) خالد ظہیراختر کو کورٹ مارشل کے ذریعے نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ان سے سے پنشن سمیت دیگر مراعات واپس لے لی گئی ہیں جبکہ لیفننٹ جنرل (ر) افضل مظفر پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے تاہم لیفٹننٹ جنرل (ر) خالد منیر کو کرپشن کے الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔پراسیکیوٹر نیب اکبر تارڑ نے عدالت کو بتایا این ایل سی میگا سکینڈل میں ملوث سول افسران کیخلاف کارروائی نیب کرے گا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے اکبر تارڑ کی اس رپورٹ پر استفسار کرتے ہوئے سوال کیا۔کیا آپ کی یہ رپورٹ اطمینان بخش ہے ، بتایا جائے سکینڈل میں ملوث سول افسران کیخلاف نیب نے چار سال سے کارروائی کیوں نہیں کی جس پر ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا این ایل سی سکینڈل کا تمام ریکارڈ جی ایچ کیو میں تھا۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا نیب سے چھوٹی چھوٹی معلومات لینے کیلئے حکم دینا پڑتا ہے۔نیب بتائے این ایل سی سکینڈل کے حوالے سے جی ایچ کیو کو پہلی چھٹی کب لکھی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…