منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

سندھ میں ہڑتال: رینجرز کی یقین دہانی پر کال واپس

datetime 10  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ رابطہ کمیٹی نے ڈی جی رینجرز کی جانب سے متحدہ کے کارکن کے قتل کی جو مذمت کی گئی ہے وہ خوش آئند ہے جس کے بعد آج ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ نے کارکن کی مبینہ ماورائے عدالت قتل کے خلاف آج یعنی پیر کے روز سندھ بھر میں ہڑتال کااعلان کیا تھا جبکہ رینجرز کا کہنا تھا کہ قتل قابل مذمت ہے لیکن کسی کو زبردستی دکانیں بند کرانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ایم کیو ایم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رابطہ کمیٹی کا اجلاس اتوار کو رات گئے ہوا جس میں ڈی جی رینجرز کی جانب سے متحدہ کے کارکن کے قتل کے بارے میں جاری کیے جانے والے بیان پرغور کیاگیا۔بیان میں کہاگیا کہ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبرکی جانب سے محمدہاشم کے قتل کی جومذمت کی گئی ہے وہ خوش آئندہے۔اجلاس میں ڈی جی رینجرز کی جانب سے کرائی جانے والی اس یقین دہانی پر بھی غورکیاگیاکہ محمدہاشم کے قتل کی تحقیقات کرائی جائے گی اور محمد ہاشم کے قاتلوں کوگرفتارکیا جائے گا۔رابطہ کمیٹی نے ڈی جی رینجرز کی اس یقین دہانی کوخوش آئندقراردیا اور 10 اگست کی ہڑتال کے فیصلے کوواپس لے لیا ہے۔اس سے قبل ایم کیو ایم کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ محمدہاشم لیاقت آباد کا کارکن تھا جو 6 مئی کی شب نائن زیرو سے لیاقت آباد میں اپنے مکان جارہا تھا کہ راستے سے اس کو رینجرز نے گرفتار کرلیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھا۔ایم کیو ایم کے مطابق محمدہاشم کے اہل خانہ نے عدالت سے رجوع کیا اوران کی بازیابی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی جس پر 28 جولائی کو عدالت کے حکم پر محمد ہاشم کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کی گئی۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ تین ماہ بعد اتوار کو پولیس کے ذریعے محمد ہاشم کے اہل خانہ کو یہ اطلاع ملی کہ محمد ہاشم کی لاش جامشورو سے ملی ہے جس کو ایدھی فانڈیشن دفنا چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…