منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

قصورزیادتی سکینڈل،ملزمان کا اعتراف مگرصوبائی وزیر اپنے موقف پر قائم،بات بڑھ گئی

datetime 10  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور(نیوزڈیسک)قصورزیادتی سکینڈل،ملزمان کا اعتراف مگرصوبائی وزیر اپنے موقف پر قائم، صوبائی وزیر قانون رانا ثنائاللہ نے کہا ہے کہ کسی ملزم کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ واقعہ میں زیادتی کا عنصر بھی موجود ہے جبکہ زمین کا تنازع بھی اس کیس میں اہم ایشو ہے۔ رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ 9 ملزموں کے بجائے نوے افراد کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ ملزموں کو گرفتار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ایس پی انویسٹی گیشن ندیم عباس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم حسیب اور عامر نے بھی اعتراف جرم کر لیا ہے۔ ملزم حسیب نے اعتراف کیا ہے کہ بچوں سے نہ صرف زیادتی کی بلکہ ان کے ویڈیو کلپس بھی بنائے۔ ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ویڈیو کلپس میں 10 ملزموں کی نشاندہی ہو گئی ہے۔ ملزموں کا مزید جسمانی ریمانڈ حاصل کریں گے۔ واقعہ کو مسلسل زمین کا تنازعہ بنانے کے اقدامات پر عوام خصوصاً متاثرین کے لواحقین میں شدید اشتعال پایاجاتاہے ۔واضح طورپر محسوس ہورہا ہے کہ اگر واقعہ کے ملزمان کو قرارواقعی سزا نہ دی گئی اور معاملے کو زمین کا تنازعہ بناکر یا کسی اورطریقے سے دبایاگیا تو مسئلہ بڑھ سکتاہے جس کے خوفناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…