ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

الطاف حسین کے پاکستانی ہونے پر شک ہے، خواجہ آصف

datetime 9  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے پاکستانی ہونے پر شک ہے۔سیالکوٹ میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کا دشمن ملک ہے اور پاکستان کی تاریخ میں آج تک کسی نے بھی بھارت سے مددنہیں مانگی، اگر کوئی دشمن ملک سے مدد مانگتا ہے تو پھر اسے سوچنا چاہیئے کہ دنیا میں اس حوالے سے کیا تاثر جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی پاکستانی دشمن سے مدد نہیں مانگتا، اداروں سے لاکھ اختلافات ہوں، دشمنوں سے مدد نہیں مانگی جاتی، الطاف حسین کے بیان سے ان کے پاکستانی ہونے پر شک ہوتا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیئے، پاک فوج کی قربانیوں سے ملک اور شہر محفوظ ہوئے، پاک فوج کی خدمات ہماری قوم زندگی بھر نہیں بھلا سکتی۔ انھوں نے کہا کہ بھارت اپنے ناقص اندرونی معاملات کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھراتا ہے اور غلط اور جھوٹے الزامات کا سہارا لیتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…