حیدرا باد (نیوز ڈیسک)حسین ا باد میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ کردیا گیا جس سے ٹرینیوں کی ا مدورفت معطل ہوگئی۔حیدراباد کے علاقے حسین اباد میں ریلوے ٹریک کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد کی مدد سے تباہ کردیا جس کے نتیجے میں اپ ٹریک کا ڈیڑھ فٹ کا حصہ متاثر ہوگیا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا خیز مواد دیسی ساختہ تھاجسے ریلویلائن پرنصب کیاگیا تھا، دھماکے میں 500 گرام کیقریب بارودی مواد استعمال کیاگیا۔
دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کردیا جب کہ ٹرینوں کی امدورفت بھی معطل کردی گئی اور تمام ٹرینوں کو حیدراباد اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔
حیدرآباد میں ریلوےٹریک دھماکے سے تباہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں