باجوڑایجنسی (نیوزڈیسک) افغان صوبہ کنڑ سے عسکریت پسندوں کا پاکستانی پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ ،سکیورٹی فورسز کے بھرپور جوابی کارروائی، عسکریت پسندوں کا بھاری جانی نقصان۔ سرکاری ذرائع کے مطابق افغان صوبہ کنڑ سے عسکریت پسندوں نے جمعرات کی شام پاکستانی سرحدی علاقہ باجوڑایجنسی غاخی پاس میں سکیورٹی فورسز کے پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تاہم حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کو بھاری جانی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیاہے۔ سکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں عسکریت پسند پسپائی پر مجبور ہوگئے ۔