اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب سے تعلقات کے بارے میں کہا ہے کہ سعودی عرب سے تیل ہمیں مفت یا سستے داموں نہیں ملتا بلکہ بازار کے داموں خریدا جاتا ہے۔لندن میں ایک انٹرویو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دیگر ممالک کے طرح تجارتی بنیادوں پر ہی پیٹرولیم مصنوعات فروخت کی جاتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان معمول کے تجارتی قواعد کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، مسقط اور عمان سے تیل خریدتا ہے۔’سعودی عرب نے تاریخ میں صرف ایک بار جوہری دھماکوں کے بعد تقریباً دو ارب ڈالر کا مفت تیل دیا، اس کے علاوہ وہ پاکستان کو انھی قواعد کے تحت تیل فراہم کرتا ہے جیسا کہ برطانیہ یا دیگر ممالک کو، باقاعدہ اس کی ادائیگی کی جاتی ہے۔ نہ تیل ہمیں سستا ملتا ہے، نہ مفت ملتا ہے اور نہ ہی غیر معمولی تجارتی قواعد کے تحت دیا جاتا ہے۔‘وزیر خزانہ نے پاکستان کے جوہری اور دفاعی پروگرام میں خفیہ سعودی مدد کے بارے میں اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’کوئی پوشیدہ مدد نہیں ہے، جوہری دھماکوں کے بعد سعودی عرب نے مفت تیل فراہم کیا اور ہم اس کی ہم بڑی قدر کرتے ہیں۔ 2013 میں موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد تو سعودی عرب نے دوست کے طور پر تحفے میں ڈیڑھ ارب ڈالر دیے تھے۔’ ہم ان کے تحفے کو بڑی قدر سے دیکھتے ہیں۔ لیکن اس کے علاوہ ان کی ہمارے جوہری پروگرام، میزائل پروگرام، ضرب غضب آپریشن میں کوئی مدد نہیں ہے اور ہم اپنے وسائل ہی سے تمام اخراجات پورے کرتے ہیں۔‘اسحاق ڈار نے یمن کی جنگ میں سعودی عرب کی درخواست کے برعکس پاکستانی افواج بھیجنے پر دونوں ممالک کے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی ممالک سے ہمارے تعلقات کشیدہ نہیں ہوں گے۔اسحاق ڈار نے پاکستانی پارلیمان کی یمن سے متعلق قرارداد اور بدھ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں سعودی عرب کے دورے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’جس طرح سعودی عرب کو اس وقت ترکی، برطانیہ اور امریکہ انٹیلی جنس اور لاجسٹک مدد فراہم کر رہے ہیں، وہ پاکستان بھی کر رہا ہے۔’ہماری ایک کمٹمنٹ ہے کہ اگر سعودی عرب کو براہ راست خطرہ لاحق ہوتا ہے کہ تو اس کو پاکستان پر حملہ سمجھا جائے گا اور اس میں ہم عملی طور پر شامل ہوں گے۔‘ایک سوال پر کہ اگر سعودی عرب سے تعلقات کشیدہ ہو جاتے ہیں تو اس صورت میں پاکستان کو کس قسم کا نقصان پہنچ سکتا ہے، انھوں نے کہا: ’ہمارا تو بھائیوں جیسا رشتہ ہے، پاکستان کے قیام کے بعد سے خلیجی ممالک سے خصوصی تعلقات رہے ہیں، آج بھی ہماری کمٹمنٹ ان کے ساتھ ہے، ہم اس سے بھی ایک قدم آگے جا رہے ہیں، وزیراعظم نواز شریف ترکی گئے اور دیگر ممالک جانے کے لیے تیار ہیں، وہ شاید واحد وزیراعظم ہیں جنھوں نے ایرانی وزیر خارجہ سے بڑے شد و مد سے کہا کہ وہ حوثی قبائلیوں کو مذاکرات کی میز پر لانے اور ہادی کی حکومت کو بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔‘سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ملک میں بھیجے جانے والی ترسیلاتِ زر بارے میں ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر خارجہ نے کہا: ’ترسیلاتِ زر پاکستان کے لیے بڑی قابل قدر ہیں جس سے ہمیں اپنے تجارتی خسارے کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے، لیکن ہمیں یہ بات بھی نہیں بھولنی چاہیے کہ پاکستانی وہاں گراں قدر خدمات فراہم کرتے ہیں اور انھیں مفت میں کچھ نہیں ملتا ہے اور وہاں دوسرے ممالک کے شہریوں کے برعکس پاکستانیوں کو اجرت بھی کم ملتی ہے۔‘
سعودی عرب تیل مفت نہیں دیتا،جوہری پروگرام اورضرب عضب میں بھی کوئی امدادنہیں دی،اسحاق ڈار
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اپنے خاندان کے قاتلوں سے دردناک انتقام’ خاتون نے ایک ساتھ 40 افراد کو قتل ...
-
بھارتی حملے کے دوران بھولاری ایئر بیس پر پاکستانی طیارے کو بھی نقصان پہنچا، سابق ...
-
میرے لئے تیل کا صرف ایک قطرہ، ٹرمپ کا ابوظہبی میں اماراتی میزبانوں سے شکوہ
-
فضا علی کو شو میں بولڈ لباس پہننے پر کڑی تنقید کا سامنا
-
کوچ سے ٹکرانے کے بعد کار مسافروں سمیت دریا میں بہہ گئی، ویڈیو وائرل
-
ملک بھر میں جاری شدید گرمی کی لہر مزید کتنے دن جاری رہے گی؟ محکمہ ...
-
”اپنا کماؤ…اپنا کھاؤ”…وزیراعلیٰ نے تاریخ رقم کر دی
-
پاک بھارت کشیدگی کے دوران عمران خان سے غیرسیاسی شخصیت کی ملاقات اور بریفنگ کا ...
-
امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر ایک بار پھر پاکستان کے حق میں بول پڑیں
-
کیا فوج مخالف باتیں کرنیوالوں کا احتساب نہیں ہونا چاہئے؟، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
-
وزیراعظم کا عمران خان کے دور میں بننے والی ہائوسنگ اتھارٹی ختم کرنے کا فیصلہ
-
بھارت نے دریائے چناب کا رخ موڑنے پر کام تیز کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اپنے خاندان کے قاتلوں سے دردناک انتقام’ خاتون نے ایک ساتھ 40 افراد کو قتل کردیا
-
بھارتی حملے کے دوران بھولاری ایئر بیس پر پاکستانی طیارے کو بھی نقصان پہنچا، سابق ایئر مارشل مسعود اخ...
-
میرے لئے تیل کا صرف ایک قطرہ، ٹرمپ کا ابوظہبی میں اماراتی میزبانوں سے شکوہ
-
فضا علی کو شو میں بولڈ لباس پہننے پر کڑی تنقید کا سامنا
-
کوچ سے ٹکرانے کے بعد کار مسافروں سمیت دریا میں بہہ گئی، ویڈیو وائرل
-
ملک بھر میں جاری شدید گرمی کی لہر مزید کتنے دن جاری رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
-
”اپنا کماؤ…اپنا کھاؤ”…وزیراعلیٰ نے تاریخ رقم کر دی
-
پاک بھارت کشیدگی کے دوران عمران خان سے غیرسیاسی شخصیت کی ملاقات اور بریفنگ کا انکشاف
-
امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر ایک بار پھر پاکستان کے حق میں بول پڑیں
-
کیا فوج مخالف باتیں کرنیوالوں کا احتساب نہیں ہونا چاہئے؟، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
-
وزیراعظم کا عمران خان کے دور میں بننے والی ہائوسنگ اتھارٹی ختم کرنے کا فیصلہ
-
بھارت نے دریائے چناب کا رخ موڑنے پر کام تیز کردیا
-
پاکستان نے چین، افغانستان اور ایران کے راستے روس تک 6 تجارتی راہداریوں کی نشاندہی کردی
-
جنت مرزا نے بریک اپ کے بعد موو آن کرنے کا آسان طریقہ بتادیا