جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

انتخابات دھاندلی ، سیاسی جماعتوں کو مواد جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کا وقت

datetime 16  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے پی ٹی آئی کی گزارشات پر نادرا ، الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا جبکہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کو شواہد جمع کرانے کے لیے مزید مہلت دیدی۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز افضل پر مشتمل تین رکنی جوڈیشل کمیشن نے 2013 کے عام انتخابات میں 21 سیاسی جماعتوں اور47 انفرادی شخصیات کی طرف سے جمع کرائی گئی گزارشات پر سماعت شروع کی۔ چیف جسٹس ناصرالملک نے کے کے آغا کو کمیشن کا معاون مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ان انفرادی شخصیات کو کمیشن کی اجازت کے ساتھ بعد میں سنا جائے گا ، جوڈیشل کمیشن اپنے ٹی او آرز کے دائرہ میں رہے گا ، ہو سکتا ہے کسی موقع پر جوڈیشل کمیشن کی ان کیمرہ کارروائی کرنا پڑے ، فی الحال صرف سیاسی جماعتوں کی گزارشات کا جائزہ لیں گے ، کمیشن نے میڈیا سے بھی کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے احاطے میں کسی کا انٹرویو نہیں لے اور نہ اس طرح کی کوریج کرے جس سے کمیشن کی کارروائی متاثر ہو ، چیف جسٹس ناصر الملک کا کہنا تھا کہ یہ ایک مخصوص اور منفرد نوعیت کا کمیشن ہے ، پہلے جوڈیشل کمیشن کے قواعد و ضوابط اور اصولوں کو وضح کرینگے اور کمیشن حدود و قیود کے اندر رہتے ہوئے کارروائی کرے گا۔ کمیشن نے جوڈیشل کمیشن کی کارروائی چلانے کیلئے فریقین سے بھی تجاویز طلب کیں۔ کارروائی شروع ہونے پر پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے سربراہ عبدالحفیظ پیرزادہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں اس نوعیت کا کمیشن پہلے نہیں بنا ، 1977 میں غیرشفاف الیکشن کے بعد عوام باہر نکل آئے ، مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں جولائی 1977 میں مارشل لاءنافذ کر دیا گیا ، ضیاءالحق کے 10 سالہ مارشل لاء کے دوران عوام کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا ، تحریک انصاف نے ماضی کو مد نظر رکھتے ہوئے عدالتی حل تلاش کرنے کی تجویز دی ، جوڈیشل کمیشن قرار دے کہ آرٹیکل 218 پر من وعن عملدرآمد نہیں ہوا ، چیف جسٹس ناصر الملک نے کہا کہ یہ عدالت نہیں کمیشن ہے ، اسے عدالت کا نام نہ دیا جائے ، عبدالحفیظ پیرزادہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جماعت دھرنے کے دوران آئینی حق مانگ رہی تھی ، وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگنا تحریک انصاف کا آئینی حق ہے ، استعفے کا مطالبہ کرنے کا حق آئین میں موجود ہے ، جوڈیشل کمیشن صرف شکایات کا آڈٹ کر کے رپورٹ مرتب کرے گا ، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کمیشن کے قواعد و ضوابط میں تین سوالات اٹھائے گئے ہیں جن کا جواب دیں ، پی ٹی آئی وکیل حفیظ پیرزادہ نے کہا کہ حقیقی عوامی مینڈیٹ نہ رکھنے والی جماعت کو حکمرانی کا حق بھی نہیں ، تحریک انصاف نے پہلے روز سے آئینی حدود سے تجاوز نہ کرنے کا فیصلہ کیا ، چیف جسٹس ناصر الملک نے کہا کہ رپورٹ کے نتائج کیا ہونگے ، اس سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں ، عبدالحفیظ پیرزادہ نے کہا کہ آئین کے ارٹیکل 25 کی مکمل طور پر خلاف ورزی کی گئی ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کمیشن نتائج کی پرواہ کیے بغیر اپنا کام کرے گا ، تحریک انصاف کی گزارشات پینتالیس نکات سے زیادہ ہیں ہر ایک کا الگ جواب دیا جائے ، عبدالحفیظ پیرزادہ نے دلیل دی کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے اسحاق خاکوانی کی سربراہی میں ٹاسک فورس بنائی تھی ، تحریک انصاف کی ٹاسک فورس نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے ہمارے پاس دھاندلی کے تمام ثبوت ہیں ، اپنی معروضات پیش کرنے کیلئے ایک ہفتہ یا دس دن درکار ہونگے ، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ کے زیادہ الزامات الیکشن کمیشن کے خلاف ہیں معلوم نہیں کہ وفاقی حکومت تحقیقات میں شامل ہوتی ہے یا نہیں ، نادرا اور بعض ایجنسیوں سے بھی دھاندلی کے شواہد حاصل کیے جا سکتے ہیں ، تحریک انصاف میشن کے ٹی او آرز دستاویزات یا گزارشات جمع کرائے ، پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے حوالے سے مزید دستاویزات دیں گے ، جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیئے کہ تحریک انصاف کو گزارشات جمع کرانے کیلئے مزید کتنا وقت درکار ہوگا ، وکیل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو گزارشات جمع کرانے کیلئے مزید دس دن لگ سکتے ہیں ، جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ کمیشن کے پاس کام مکمل کرنے کیلئے صرف 45 روز ہے ، جوڈیشل کمیشن نے مبینہ انتخابی دھاندلی سے متعلق الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا ، الیکشن کمیشن ایک ہفتے کے اندر تحریک انصاف کی گزارشات پر جواب جمع کرائے ، جوڈیشل کمیشن نے چیئرمین نادرا سے بھی مبینہ انتخابی دھاندلی پر جواب طلب کر لیا ، کمیشن نے نادرا کو بھی کہا کہ وہ تحریک انصاف کے بتائے گئے 37 حلقوں سے متعلق تین روز میں فرانزک رپورٹ پیش کرے،جبکہ الیکشن کمیشن ایک ہفتے کے اندر تحریک انصاف کی گزارشات پر جواب جمع کرائے ، جوڈیشل کمیشن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو گزارشات میں بتانا ہوگا کہ انتخابات شفاف نہیں ہوئے، یہ بھی بتانا ہوگا کہ انتخابات میں منظم دھاندلی کی بنیاد کیا تھی ، تحریک انصاف تمام تر شواہد ،دستاویزات ایک ہفتے میں کمیشن میں جمع کرائے ، جوڈیشل کمیشن نے پیپلز پارٹی سے بھی منظم دھاندلی کے حوالہ سے بھی تجاویز طلب کرلیں ، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی بتائے کہ کیا ان کے الزامات ملک بھر کے لیے ہیں یا مخصوص حلقوں کے لیے ہیں ، پیپلز پارٹی ایک ہفتہ میں اپنی گزارشات جمع کرائے ، پیپلز پارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اصغر خان کیس میں عدالت نے 90 کے الیکشن کو غیر شفاف قرار دیا ،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا پیپلزپارٹی اپنی گزارشات پر دوبارہ غور کرے گی ،پی پی کی گزارشات کمیشن کی حدودوقیود کے اندر ہونی چاہیں ،ہم چاہتے ہیں جو سوال کمیشن کے ٹی او آر میں اٹھائے گئے ہیں ان کے جوابات آنے چاہیں ،لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پی پی کو شواہد جمع کرانے کے لیے مناسب وقت دیا جائے ،کمیشن نے پی پی کو گزارشات جمع کرننے کے لیے ایک ہفتہ دے دیا چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پی پی رہنمائی کرے کہ حلقہ این اے 124 کا معاملہ ٹریبونل میں ہے کیا کمیشن کی کارروائی اسے متاثر کرے گی ، پی پی اس بات کا بھی جواب دے کہ کمیشن کی کارروائی سے ٹریبونلز کی کارروائی متاثر نہیں ہو۔ مسلم لیگ ق کے وکیل ایڈووکیٹ خالد رانجھا نے موقف اختیار کیا کہ 1971 کے انتخابات کے علاوہ کسی بھی الیکشن کے نتائج تسلیم نہیں کیا گیا، عام انتخابات 2013 میں ریٹرننگ افسران کے ذریعے دھاندلی ہوئی، کسی بھی حلقے میں امیدواروں کے ایجنٹوں کو نتائج تک رسائی نہیں دی گئی ، آر اوز نے مرتب کردہ نتائج پرامیدواروں کو دستخط کرنے کا کہا۔ جوڈیشل کمیشن نے ق لیگ کو انتخابی دھاندلی سے متعلق شواہد جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا۔ مہاجر قومی موومنٹ کے وکیل حشمت حبیب کا کہنا تھا کہ مہاجرقومی موومنٹ نے 27 قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیا ہمارے ووٹرز کو ہراساں کیا گیا، ہمیں اپنے الزامات کے حوالے سے شواہد جمع کرانے کا وقت دیا جائے، کمیشن نے ق لیگ، مہاجر قومی موومنٹ ، جے یو آئی حقیقی اور جماعت اسلامی کو مزید گزارشات جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے مزید کارروائی تیئس اپریل تک ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…