اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ ہمارے پاس دھاندلی سے متعلق بہت سا مواد موجود ہے ہم سب جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش کریں گے اور 2015کا سال الیکشن کا سا ل ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خا ن نے کہاہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بہت سنجیدہ ہے ملک میں نئی تاریخ بن رہی ہے ،سال 1970کے علاوہ سارے انتخابات متنازع تھے۔انہو ں نے کہا کہ نوازشریف نے ہر ی پورمیں اپنی تقریر میں کہا تھا کہ دھاند لی ہو ئی ہے ،ہماری جدو جہد کو بر ابھلا کہا گیا لیکن جوڈیشل کمیشن کا بننا قوم کی جیت ہے اور اگھر جوڈیشل کمیشن نہ بنتا تو یہ جموریت کو تباہ کرنے کے مترادف تھا اب جوڈیشل کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا اس کو قبول کریں گے۔