اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین سینٹ رضا ربانی کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی دونوں اکٹھے میز پر رہے۔ جمعرات کے روز رضا ربانی کی جانب سے سینٹرز اور پریس گیلری کے صحافیوں کیلئے دیئے جانے والے ظہرانے میں تحریک انصاف کے شبلی فراز اور ایم کیو ایم کے خوش بخت شجاعت دونوں ایک میز پر بیٹھے رہے اور کراچی کے حالات پر تبادلہ خیال کرتے رہے جبکہ دونوں کی جانب سے مسکراہٹوںبھرے تبادلے پہلے آپ پہلے آپ کھانے کی پیشکش کی گئی۔
مزید پڑھئے:بھارت کے تاریخی مندر سے 266 کلو گرام سونا غائب