اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو31دسمبر تک واپس بھجوایا جائے گا،عبدالقادر بلوچ

datetime 16  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینٹ کے وقفہ سوالات کے دوران بتایاگیا کہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو31دسمبر تک واپس بھجوایا جائے گا، ،فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 17ارب روپے سے زائد جاری کئے گئے ہیں وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کے سینٹ کو بتایاکہ پاکستان افغانستان اور یواین ایچ سی آرکے مابین طے شدہ معاہدے کے تحت پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو وطن واپسی کے انتظامات کئے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو مہاجرین کی باعزت واپسی کے انتظامات کرے گی انہوںنے کہاکہ 31دسمبر2015تک زیادہ سے زیادہ افغان مہاجرین کو وطن واپسی کے انتظامات کئے جا رہے ہیں انہوںنے بتایا کہ وفاقی حکومت نے فاٹا کو مجموعی طورپر17آرب سے زائد جاری کئے ہیں وزیر مملکت بلیغ الرحمن نے بتایاکہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنے کےلئے نادرہ کے دفاتر کھولے جا رہے ہیں اس وقت13ممالک میں نادرہ کے دفاتر موجود ہیں جبکہ واشنگٹن نیویارک لاس انجلس بارسلونامسقط ملائشیاءکے شہر کولالمپور انڈونیشیا کے شہر مناوا اور کنیڈا کے شہر وینورمیں نادرہ کے دفاتر قائم کئے جا رہے ہیں انہوںنے بتایاکہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو 31دنوں میں شناختی کارڈ جاری کیا جاتا ہے گذشتہ تین سالوں کے دوران شناختی کارڈوں کے اجراءمیں 28097شکایات موصول ہوئی تھی جن میں 27871شکایات کو حل کر لیا گیا جبکہ 226شکایات پر کام ہو رہا ہے انہوں نے بتایاکہ پاکستان کے شناختی کارڈ کا نظام نہایت جدید ہے اور جو بھی شکایات موصول ہوتی ہیں وہ عمر یا ناموں کے غلط اندرا ج کی ہوتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…