اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر داخلہ چوہدری نثار نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہوں نے ڈاکٹر عشرت العباد کو عمران فاروق قتل کیس میں پیشرفت پر اعتماد میں لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مطابق وزیر داخلہ نے گورنر سندھ سے سندھ میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا ،اس موقع پر عمران فاروق قتل کیس پر پیشرفت سے متعلق عشرت العباد کا کہناتھا کہ عمران فاروق کے قاتلوں کو کٹہرے میں لانے کی بھر پور کوشش کی جائےگی ۔