اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز چوہدری کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز چوہدری کی اہلیہ کو آج صبح دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ہارٹ اٹیک جان لیوا ثابت ہو ا اور وہ خالق حقیقی سے جا ملی۔جسٹس اعجاز چوہدری اس سے قبل اٹھارویں،21ویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کیخلاف درخواستوں کی سماعت کر رہے تھے کہ اس دوران انہیں ان کو ہارٹ اٹیک کی خبر ملی جس کے بعد درخواست کی سماعت 22اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ان کی اہلیہ کے انتقال پر چیف جسٹس ناصر الملک سمیت تمام ججز صاحبان نے افسوس کااظہار کیا۔دریں اثناءوزیر اعظم میاں نوازشریف ،صدر ممنون حسین ودیگر سیاسی رہنماﺅں نے بھی ان سے اظہار تعزیت کیا۔