اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاک فضائیہ کا میراج طیارہ سونمیانی کے علاقے میں گرکرتباہ ہوگیاہے تاہم خوش قسمتی سے دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق میراج طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھااورتکنیکی خرابی کی وجہ سے حب کے علاقے سونمیانی میں گرگیا۔ ترجمان نے بتایاکہ طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری بورڈ تشکیل دیدیاگیاہے جو رپورٹ مکمل کرکے چیف آف ایئرسٹاف کو پیش کرے گا۔ا±نہوں نےبتایاکہ طیارے کے حادثے کے نتیجے میں زمین پر کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔
مزید پڑھئے:سنی لیون اپنے شوہر کے ساتھ ملکر بالی ووڈ میں فلم پروڈیوس کریں گی