اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عام انتخابات 2013 میں مبینہ دھاندلی الزامات پر قائم جوڈیشل کمیشن نے اپنی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی جوڈیشل کمیشن میں مبینہ دھاندلی سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کروانے سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آج جوڈیشل کمیشن مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات سے متعلق پہلی سماعت شروع ہوگئی ہے اور عمران خان سمیت 26سیاسی گروپ مبینہ انتخابی دھاندلی اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے۔اس موقع پر عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کی تاریخ بدلنے جا رہی ہے کیونکہ تحریک انصاف کے علاوہ 26سیاسی جماعتیں جوڈیشل کمیشن کی فریق بننے جار ہی ہیں
مزید پڑھئے:’مجھے گولی مار کر نہر میں پھینک دیا
دھاندلی کیخلاف گواہی دیں گی۔عمران خان کا کہناتھا کہ جیتنے اور ہارنے والے دونوں کہہ رہے ہیں کہ دھاندلی ہو ئی ہے۔