اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صوبہ بلوچستان کے ڈسٹرکٹژوب میں پاک افغان سرحدی علاقے کے قریب ایک گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔لیویز ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب قمر الدین کاریز کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ لیویز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تفتیش کا آغاز ردیا گیا۔ہلاک شدگان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال ڑوب منقل کردی گئیں۔تاہم ابھی تک واقعے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکا۔بلوچستان کا یہ علاقہ حساس تصورکیا جاتا ہے اور ماضی میں بھی یہاں اس قسم کے واقعات ہوتے رہے ہیں۔