اسلام ا باد( نیوز ڈیسک)چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی جوڈیشل کمیشن دو ہزار تیرہ کیعام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات ا ج سے شروع کرے گا ،عمران خان بھی کمیشن کے سامنے پیش ہونگے۔چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں بننے والا جوڈیشل کمیشن ا ج سے تحقیقات شروع کرے گا۔ جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس ناصر الملک ، جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز افضل خان پر مشتمل ہے۔ نو اپریل کو کمیشن کے پہلے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کو دھاندلی کے حوالے سے گزارشات اور شواہد 15 اپریل تک جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن کا ا ج کا اجلاس کھلی عدالت میں ہوگا۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف شیریں مزاری کا کہنا ہے عمران خان ا ج جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔ دوسری طرف ایم کیو ایم نے بھی عدالتی کمیشن میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ فاروق ستار کی جانب سے چیف جسٹس ناصر الملک کے نام خط میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے تحفظات کے باوجود دھاندلی پر اپنا موقف پیش کرنا چاہتی ہے