اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سکاٹ لینڈ یارڈنے منی لانڈرنگ کیس میں الطاف حسین سے بینک اکاﺅنٹس، پاکستان سے لندن ، دبئی اور کینیڈا کے لیے ادائیگیوں کے بارے میں درجنوں سوالات کیے جن سے الطاف حسین کا سرچکراگیااور حکم دیاکہ آمدنی قانونی ثابت کرنے کے لیے گذشتہ بیس سال کا بینک ریکارڈ پیش کریں۔ مقامی اخبار کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس نے انسداددہشتگردی کمانڈ کے 61سالہ شخص سے منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کی جس دوران متعلقہ شخص سے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس ، سرفرازمرچنٹ، طارق میر ، ایم انوراور دیگرافراد سے تعلقات کے بارے میں بھی سوالات کیے گئے
مزید پڑھئے:نماز کے فوائد سائنس دانوں نے بھی مان لئے
جبکہ بنک اکاﺅنٹس سے متعلق درجنوں سوالات کیے گئے جس کے بعد جولائی تک ضمانت میں توسیع کردی گئی اور ضمانت کی مدت پوری ہونے پر دوبارہ پولیس سٹیشن آنا پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق الطاف حسین سے 800کے لگ بھگ سوالات کیے گئے لیکن بیشتر کے جوابات میں ا±نہوں نے ’نوکمنٹس‘ کہا۔