اسلام آباد(نیوز ڈیسک) غیریقینی سیاسی صورتحال نے بیرونی سرمایہ کاری اور نجکاری کو متاثر کیا، عالمی بینک کا کہنا ہے رواں مالی سال پاکستان کی اقتصا د ی ترقی کی شرح چار اعشاریہ چار فیصد رہے گی۔ عالمی بینک نے اپنی رپورٹ ساﺅتھ ایشیا اکنامک فوکس میں کہا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر غیریقینی سیاسی صورتحال سے دوچار ہے، جبکہ پہلی ششماہی کے دوران سیاسی محاز ارائی کے باعث نہ صرف غیرملکی سرمایہ کاری رک گئی، بلکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی خاطر خواہ اضافہ نہ ہوسکا، ساتھ ہی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کی وجہ سے نجکاری کا عمل بھی رک گیا،
مزید پڑھئے:انٹر نیٹ کی سروس بندروں کے باعث معطل
جس سے معیشت پر منفی اثراست مرتب ہوئے، عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی کی شرح مقررہ ہدف سے کم ساڑھے پانچ فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ معیشت کی ترقی کا اندازہ چار اعشاریہ چار فیصد لگایا ہے۔