اسلام آباد(نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن صولت مرزا کے ویڈیو بیان کی تحقیقات کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم مچھ جیل پہنچ گئی ہے جے آئی ٹی کی قیادت ڈی ای جی ڈاکٹر امیر شیخ کر رہے ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز صولت مرزا کے بیانات کی تحقیقات کے حوالے سے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ( جے ای ٹی ) مچھ جیل پہنچ گئی ہے ۔ جے آئی ٹی کی قیادت ڈی ای جی ڈاکٹر امیر شیخ کررہے ہیں جبکہ جے ای ٹی میں ایس ایس پی سپیشل برانچ منیر احمد شیخ ، ایس ایس پی سی ای ڈی آفتاب باجوا اور ایم ای سی ایس ای اور آئی بی کے میجر رینک کے آفیسرران بھی شامل ہیں جے آئی ٹی صولت مرزا کے ویڈیو بیان کی تحقیقات کر کے وزارت داخلہ کو ارسال کرے گی واضح رہے کہ صولت مرزا کو کراچی الیکٹرک کمپنی کے ایم ڈی شاہد حامد کے قتل میں سزاے موت سنائی گئی ہے
مزید پڑھئے:سگریٹ میں نیل پالش ریموور سے لیکر چوہے مارنے کا زہر تک نہ جانے کتنے خطرناک کیمیکلز شامل
اور دو مرتبہ ڈیتھ وارنٹ بھی جاری ہو چکے ہیں جس پر پھانسی سے 17 مارچ کو جاری ویڈیو بیان کی وجہ سے پھانسی سے عملدرآمد روک دیا گیا تھا اور تحقیقات کے لئے ڈی ای جی امیر شی کی قیادت میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی ۔