اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

اقوام متحدہ نے یمن کے سابق صدر اور حوثی رہنماوں کو بلیک لسٹ قرار دیدیا

datetime 14  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن میں حوثی باغیوں کو اسلحہ کی فراہمی پر پابندی عائد کرتے ہوئے یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح، ان کے بیٹے اور 2 حوثی رہنماوں کو بلیک لسٹ قرار دے دیا۔اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل کے اجلاس میں حوثی باغیوں پر پابندی عائد کی جانے والی قرارداد کے حق میں 14 ووٹ ڈالے گئے جب کہ روس نے ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کو ہر قسم کے اسلحہ کی فراہمی پر پابندی عائد ہوگی جب کہ حوثی باغیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں کو خالی کردیں جن پر انہوں نے قبضہ کیا ہے۔ قرارداد میں یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح اور ان کے بیٹے احمد صالح سمیت 2 سینئر حوثی رہنماوں کو بلیک لسٹ قرار دے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یمن کے مختلف علاقوں میں حوثی باغیوں کے قبضے کے بعد سے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی حوثیوں کے خلاف لڑائی جاری ہے جب کہ سعودی اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ یمن کے صدر منصور ہادی کی حکومت کی بحالی تک حوثی باغیوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…