منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

منی لانڈرنگ کیس ،الطاف حسین کی ضمانت میں ایک بار پھر توسیع

datetime 14  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) برطانوی دارالحکومت لندن میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سربراہ الطاف حسین کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کیس کے تحت ضمانت میں جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق الطاف حسین رقوم کی غیر قانونی منتقلی ’منی لانڈرنگ‘ کے مقدمے کے سلسلے میں منگل کو وسطی لندن میں واقع پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے۔ ان سے پانچ گھنٹے سے زائد وقت تک تفتیش کی گئی۔اس دوران، الطاف حسین کی قانونی معاونت کے لیے ایک قانونی ٹیم بھی ان کے ہمراہ رہی۔ الطاف اس مقدمے میں ضمانت پر تھے جس کی معیاد منگل کو ختم ہو رہی تھی جس میں آج جولائی تک توسیع کردی گئی۔ایم کیو ایم کے سربراہ کو تین جون 2014 میں اس مقدمے میں پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔ تاہم، انہیں چار دن کی ابتدائی تفتیش کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ لندن پولیس نے ان کی ضمانت میں دو بار توسیع کی جس میں آخری بار تین دسمبر 2014 کو توسیع کرتے ہوئے اس کی مدت 14 اپریل تک کر دی گئی تھی۔لندن پولیس نے الطاف حسین کے گھر اور دفتر پر چھاپے کے دوران اطلاعات کے مطابق بڑی مقدار میں نقد رقم برآمد کی تھی۔پولیس کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ انسداد دہشت گردی فورس نے یہ رقم دسمبر 2012 میں اس وقت برآمد کی جب متحدہ قومی موومنٹ کے ایک سینئر رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کے مقدمہ قتل کی تفتیش کے سلسلے میں الطاف حسین کے گھر اور دفتر پر چھاپہ مارا گیا تھا۔اس چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں نقد رقم ملنے کے بعد ‘منی لانڈرنگ’ کی بھی تحقیقات شروع کر دی گئی تھیں۔عمران فاروق کو ستمبر 2010ء میں لندن میں ان کے گھر کے قریب قتل کر دیا گیا تھا۔ لندن کی میٹروپولیٹن پولیس تاحال ان کے قتل کی تحقیقات کر رہی ہے۔الطاف حسین1992ءسے لندن میں مقیم ہیں۔ ان کے پاس برطانیہ کی بھی شہریت ہے۔

مزید پڑھئے:کیپٹن نوید ایک اچھا دوست ہے ، اپنی ساری زندگی دوست کے ساتھ نہیں گزار سکتی ‘ اداکارہ میرا

الطاف حسین سے تفتیش مکمل ہونے کے بعد کراو¿ن پراسیکیوشن سروس نے متحدہ کے قائد کی ضمانت میں ایک بار پھر جولائی تک توسیع کردی۔واضح رہے کہ لندن پولیس نے 3 جون 2014 میں الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کے الزام میں حراست میں لیا تھا جس کے بعد انہیں ابتدائی تفتیش کے بعد جولائی تک ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا

مزید پڑھئے:کم تنخواہ میں امیر کیسے بنا جائے ،ماہرین نے بتا دیا‎

تاہم بعد میں ان کی ضمانت میں 14 اپریل 2015 تک توسیع کر دی گئی تھی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…