اسلا م آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں موجود برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے ملاقات کی ہے جس دوران ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس اور الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے برطانوی ہائی کمشنر کو بتایاکہ عمران فاروق قتل کیس میں ایک معاون شخص کو انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر پکڑاہے اوربرطانوی ہائی کمشنرکو ملزم کا ویڈیو بیان بھی دکھایاگیاہے۔ یادرہے کہ عمران فاروق کے قاتلوں کو مبینہ طورپرسہولیات فراہم کرنیوالے تاجر معظم علی خان کو کراچی سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے حراست میں لیاہے اور عدالت نے تین ماہ کے لیے رینجرز کی تحویل میںد ے دیا۔