ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیر اعظم کی زیر صدارت گلگت بلتستان کونسل کا اجلاس،47 ارب گرانٹ کی منظوری

datetime 14  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو ملک کے دیگر حصوں کے برابرلائیں گے۔کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچے جہاں پر گورنر اور قائم مقام وزیراعلیٰ نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید،وزیر اعظم کے مشیر آصف کرمانی ،کیپٹن صفدر،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن،معاون خصوصی عرفان صدیقی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے ۔ وزیر اعظم گلگت بلتستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا جن میں امراض قلب کے ہسپتال ،سکردو جگلوٹ سڑک کی تعمیر نو،18 میگاواٹ کے ہائیڈرو پاور منصوبہ اور مختلف علاقوں میں پی ٹی وی کے 4 بوسٹر کا افتتاح بھی کیا۔وزیر اعظم نے گلگت میں آٹے پر45 کروڑ روپے کی سبسڈی دینے کا بھی اعلان کیا

مزید پڑھئے:جرمن خاتون نے 65 سال کی عمر میں چاربچوں کو جنم دیا

جبکہ وزیر اعظم نے گلگت بلتستان سے پھلوں اور خشک میوہ جات کی برآمد کیلئے فنڈز مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بعد ازاں وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کونسل کے اجلاس کی صدارت کی ۔کونسل اجلاس میں گلگت بلتستان تحفظ پاکستان بل2015 اور آئندہ مالی سال 2014-15 کے بجٹ کی بھی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں گورنر برجیس طاہر نے اجلاس کو ترقیاتی منصوبوں اور ٹمبر پالیسی بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔انہوں نے بتایا کہ شاہراہ قراقرم کی سیکورٹی کے لئے خصوصی فورس تشکیل دی جارہی ہے جبکہ جنگلا ت کے تحفط کے لئے 30سالہ پالیسی تشکیل دی جارہی ہے۔منصوبے کے تحت 30 سال میں26 لاکھ پودے لگائے جائیں گے،گورنر برجیس طاہر نے گلگت بلتستا ن میں 47ارب روپے کی گرانٹ، ترقیاتی منصوبوں اور آٹے پر سبسڈی دینے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاملے میں کرپشن اوربدعنوانی برداشت نہیں کیا جائے گا۔تمام اخراجات شفاف انداز میں استعمال کئے جائیں۔حکومت اپنی پالیسیوں کی مدد سے گلگت بلتستان کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر لاناچاہی ہے۔بعد ازاں وزیر اعظم نواز شریف سے گلگت بلتستان کے لیگی رہنماﺅں کے وفد سے ملاقات کی ہے جس میں پارٹی معاملات اور صوبے میں انتخابات اوردیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیگی وفد نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے وزیر اعظم کی تعریف کی اور گلگت بلتستان پر خصوصی توجہ دینے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کو دوسرے صوبوں کے برابر لانے کے لئے کوشاں ہے اور تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے ،جگوٹ،سکردو شاہراہ کی تعمیر سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور علاقہ کے عوام کو روز گار ملے گا۔

مزید پڑھئے:نئی نویلی دلہن نے دولہے کو خنجر مار کر ہلاک کر دیا

اس شاہراہ کی تعمیر پر 40 ارب روپے کی لاگت آئے گی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ سیاحت کے فروغ اور معدنیات کی تلاش کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے علاقے کی ترقی کے لئے حکومت کی عکاس ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…