اسلام آباد(نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں پولیس سٹیشن پہنچ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ کے چھ افسران الطاف حسین کو ان کے گھر سے اپنے ہمراہ پولیس سٹیشن لے کر آئے ہیں جہاں منی لانڈرنگ کیس میں الطاف حسین کا انٹرویو لیا جائے گا جس کے بعد الطاف حسین ضمانت کو بڑھانے سے متعلق فیصلہ کیاجائے گا۔متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار اور بابر غوری بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں
مزید پڑھئے:داڑھی والی خاتون علاج کےلئے بر طانوی حکومت کیخلاف مقدمہ جیت گئی
۔متحدہ قومی موومنٹ کی وکلاکی ٹیم اور رابطہ کمیٹی کے ارکان الطاف حسین کے ساتھ لندن پولیس سٹیشن جائیں گے۔گزشتہ رات الطاف حسین نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اللہ کا نام لے کر پولیس سٹیشن جا ئیں گے آگے جو اللہ کی مرضی ہوئی تو وہی ہو گا۔